Mar 22, 2016


آآج یوم وطن ہے. اکثر سوچتی ہوں جب بھی یہ دن آتا ہے تو اہل وطن بہت خوشی سے مناتے ہیں مگر چند ہی دنوں بعد اس ملک کے وجود میں آنے کا مقصد بھول جاتے ہیں . اگر میں بہت تنقید کروں گی تو مجھے ان لوگوں میں شمار کیا جائے گا جو لوگوں کو ہمت دینے کی بجاے مایوس کر دیتے ہیں لیکن اگر میں تصویر کا محض ایک رخ دکھاؤں تو میرے قلم کے ساتھ میں خود نہ انصافی کر بیٹھوں گی. مجھے بہت افسوس ہوتا ہے یہ کہتے ہوئے کہ جو ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا "اسلامی جمہوریہ پاکستان" اسی ملک میں اسلام پر چلنے والے لوگوں کو دقیانوسی سوچ کا مالک سمجھا جانے لگا ہے. ہم اپنی خوبصورت ثقافت کو، اپنی خوبصورت مشرقی روایت کو چھوڑ کر معرب کی بیہودہ فیشن ابیل سوسائٹی کے طور طریقے اپنانے لگے ہیں. کہا جاتا ہے کہ جس قوم پر حکمرانی کرنی ہو ان سے سب سے پہلے ان کی قومی زبان چھین لو. آج کل کی نوجوان نسل اردو بولتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ انہیں ان پڑھ سمجھا جائے گا. مذہب کی بات کریں تو اسلام کو اتنے فرقوں میں بانٹ دیا گیا ہے اور ہر فرقے کی عزت کی بجاۓ انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے . لباس کی بات کریں تو وہ بھی معرب کی تصویر پیش کرتا ہے، زبان بھی، طور طریقے بھی اور سوچ بھی .....پھر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سے "اسلام" کہا گیا. ہماری ثقافت، ہماری سوچ کہاں گئی ؟جہاں اتنی مایوسی کی باتیں ہیں وہاں ہی امید کی کئی کرنیں بھی روشن ہوتی ہیں. خدا کا شکر ہے کہ ہمارے ملک میں اتنے اچھے اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو انشا الله ان سب اندھیروں کو مٹا دیں گے.
ہمیں چاہئے کہ ہم سچے دل سے اپنے وطن سے پیار کریں اپنے بزرگوں کے دے گئے سبق پر چل کر اسے دن با دن سنوارنے کی کوشش کریں اور ہر ایک انسان کی عزت کریں . یوم پاکستان بہت مبارک ہو . الله کرے ہمارے وطن پاک سے اندھیرے ختم  ہو جایئں. (آمین

No comments:

Post a Comment